ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا؛ بھٹکل سمیت مینگلور اور کیرالہ میں 17 جون کو منائی جائے گی عید الاضحیٰ

ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا؛ بھٹکل سمیت مینگلور اور کیرالہ میں 17 جون کو منائی جائے گی عید الاضحیٰ

Fri, 07 Jun 2024 20:30:41    S.O. News Service

بھٹکل 7/جون (ایس او نیوز)  کیرالہ اور تمل ناڈو کے کئی علاقوں میں جمعہ شام   چاند دیکھے جانے کی تصدیق  کے بعد بھٹکل قاضی صاحبان  مولانا عبدالرب خطیب ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے   اعلان کیا ہے کہ کل سنیچر8 جون کو  یکم ذوالحجہ ہوگا اوراس طرح   بھٹکل میں 17 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

بھٹکل کے ساتھ ساتھ  پڑوسی علاقوں کنداپور، اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھی    رویت ثابت ہونے کے بعد 17 جون کو عید کا اعلان کیا گیا ہے۔

اُدھر خلیجی ممالک میں جمعرات شام کو ہی چاند دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، اس مناسبت سے خلیجی ممالک میں ایک دن قبل یعنی 16 جون کو عیدالاضحٰی منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ دین اسلام کی دو اہم عیدوں میں ایک عید الاضحٰی ہے، جو ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو پورے جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔چار دنوں پر مشتمل  عید الاضحیٰ کے دن جانور کی قربانی کرنے سے زیادہ اللہ کے نزدیک کوئی محبوب عمل  نہیں ہے۔رسول اللہﷺ دس سال مدینہ میں رہے اور ہر سال قربانی کی، یہی وجہ ہے  کہ عیدالاضحیٰ کے  ایام میں مسلمان  اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کرتا ہے۔


Share: